ایٹاکاما (Atacama) نامی صحرا شمالی چلی میں موجود ہے اور دنیا کا خشک ترین خِطہ ہے۔ یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
اسی طرح ایٹاکاما کے ساتھ جُڑے اریکا شہر میں 59 سالوں میں 0.03 انچ بارش ہوئی اور اس کے بعد 14 سالوں تک کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں موجود گاؤں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں۔