Ticker

recent/ticker-posts

ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا ایرانی اینیمیشن ویڈیو کلپ، وائٹ ہاؤس تبصرے سے انکاری

 


ویب ڈیسک : ایران میں ایک اینیمیشن جاری کی گئی ہے جس میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

 اینیمیشن میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانیوں کے کنٹرول میں ہونے والاایک روبوٹ حویلی کے لان میں داخل ہوتا ہے۔ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری وڈیو میں ایرانی اہلکاروں کو جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو گولف کھیل رہے ہیں۔ گولف کھیلے جانے کی جگہ کا ماحول فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر سے ملتا جلتا نظر آ رہا ہے

یادرہے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ اینیمیشن مقابلہ میں قاتلانہ حملے پر مشتمل اس اینیمیشن کو انعام کا حقدار ٹہرایا گیاہے۔  اس حوالے سے ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ اور 50 امریکی حکام کو جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

👉See video

اینیمیشن کے بارے میں ایک صحافی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا تو پریس سکیرٹری نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ وہ انٹیلی جنس کے کام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر سکتیں